را ولپنڈی (ڈیجیتل پوسٹ) سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ اور کینٹین ٹھیکہ داروں کی اجارہ داری قائم کرنے کا انکشاف
Share
را ولپنڈی : سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ اور کینٹین ٹھیکہ داروں کی اجارہ داری قائم کرنے کا انکشاف سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس پارکنگ ٹھیکہ داروں کینٹین ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لواحقین سے اضافی رقم سرچارج کر نے کا انکشاف سرکار ی کینٹینیوں میں غیر معیاری خورد ونوش انتہائی مہنگے دام فروخت کر نے کا انکشاف، سروے کے دوران پارکنگ ٹھیکہ دار مو ٹر سا ئیکل کی انٹری فیس 20 روپے کیبجائے 30 روپے لینے کا انکشاف اسی طرح بڑی گاڑیوں کا 50 روپے کی بجا ئے 100 روپے لینے لگے۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کیوجہ سے پا رکنگ ٹھیکہ داروں اور کینٹین ٹھیکداروں کی زیادتیاں عروج پر ہو لی فیملی ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سپتال، بے نظیر ہسپتال، راول روڈ کا رڈیالو جی ہسپتال میں پارکنگ ٹھیکہ داروں اور کینٹین ٹھیکہ داروں نے انت مچھا رکھی ہے۔ پا رکنگ ٹھیکہ داروں کے کار ندے آنے والے لو گوں سے بد تمیزیاں کر نے کی شکا یت عام ہے لیکن ایم ایس اور ٹھیکہ داروں کی آپس میں ملی بھگت کیوجہ سے شکا یت پر کاروا ئی کر نے کی بجائے ٹھیکہ داروں کے سا تھ صلح کر نے پر مجبو ر کر تے ہیں۔ پارکنگ ٹھیکہ دار عمر نیا زی کے ساتھ ٹلیفون پر مو قف لینے کیلئے رابطہ کیا لیکن کال وصول نہ کی گئی۔

