راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) میگا سٹی گوجر خان لینڈ منی لانڈرنگ مافیا انکوائری پر اثرانداز ہونے لگا
Share
ہوائی زمین پر ہزاروں پلاٹ/فائلز فروخت کرکہ 8 ارب روپے لوٹے گئے تحقیقات سے متاثرین کے اصل اعدادوشمار سامنے آئیں گے
آر ڈی اے میگا سٹی گوجر خان کو غیر قانونی قرار دے چکا ایل او پی منظور نہیں ہوا بغیر این او سی حاصل کیئے منصوبہ شروع کیا گیا۔آر ڈی اے
عوام کے اربوں ڈوب گئے،دفتر اسٹنٹ کمشنر و ریونیو افسران ملوث سرعام ریلوے زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے
پاکستان کے مختلف شہروں میں مارکیٹنگ کمپنیوں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملکر منصوبے کی فائلز فروخت کی گئی
امریکہ،برطانیہ،یورپی ممالک،مشرق وسطی کے ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو فراڈ منصوبے میں پرکشش منافع کا لالچ دیکر لوٹا گیا
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ گزشتہ روز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی فرانزک اڈٹ کی ہدایات جاری کر چکے
ماضی میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے مقامی قائدین تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
متاثرین اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر غیر قانونی میگا سٹی کے خلاف فوری تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع
ا
سلام آباد(نمائندہ خصوصی)میگا سٹی گوجر خان لینڈ منی لانڈرنگ مافیا کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے احکامات پر غیر قانونی ہاوسنگ منصوبے کے فرانزک اڈٹ اور اجازت نامے حاصل کیئے گئے میگا سٹی گوجر خان کی مکمل چھان بین اور انکوائری کرکہ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات پر عملدرآمد روکنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے مقامی رہنما سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے انکوائری پر اثرانداز ہو رہے ہیں،میگا سٹی انتظامیہ پر مقامی افراد کی زمینوں پر قبضے سمیت محکمہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے کے بھی الزامات ہیں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پہلے ہی میگا سٹی گوجر خان کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے اور آر ڈی اے ویب سائٹ پر بھی اس کا اسٹیٹس غیر قانونی ہے،سوسائٹی مالکان کمپنی کے نام پر چند سو کنال اراضی ہے زاہد میر، شیخ طیب، چوہدری قیصر اور مبشر حیات پر مشتمل نوسرباز گروہ نے ایل او پی منظور ہوئے بغیر مارکیٹنگ کمپنیوں سے ملکر غیرقانونی منصوبے کی ہوائی زمین پر ہزاروں پلاٹ/فائلز فروخت کر دی نوسرباز گروہ پرنٹنگ پریس سے فائلز چھپوا کر مقامی اور اوورسیز پاکستانیوں کو فروخت کرتے رہے مکمل چھان بین کے بعد متاثرین کے اصل اعدادوشمار سامنے آ سکیں گے فراڈ منصوبہ سازوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مارکیٹنگ کمپنیوں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملکر غیر قانونی منصوبے کی فائلز فروخت کی بیرون ملک
امریکہ،برطانیہ،یورپی ممالک،مشرق وسطی کے ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو فراڈ منصوبے میں پرکشش منافع کا لالچ دیکر لوٹا گیا کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ گزشتہ ہفتے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی فرانزک اڈٹ کے احکامات جاری کر چکے ہی
ں تاہم ماضی میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے مقامی طاقتور سیاسی شخصیات غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ پر اسکینڈل کی اشاعت کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں نے رابطہ کیا ہے متاثرین نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر سوسائٹی کو این او سی اپرووڈ ظاہر کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی دھوکہ کھا چکے ہیں شہریوں کے مطابق میگا سٹی انتظامیہ نے بحریہ ٹاون کے کنٹری ہیڈ شاہد قریشی کا پراجیکٹ قرار دیکر بحریہ ٹاون کے پراپرٹی ڈیلرز،رئیل اسٹیٹ/مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے فروخت کیا شاہد قریشی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ براہ راست منصوبے کے انتظامی امور نہیں دیکھتے زاہد میر، شیخ طیب، چوہدری قیصر اور مبشر حیات بحریہ ٹاون رئیل اسٹیٹ گینگ نے منصوبہ ترتیب دیا اور ایل او پی منظور ہوئے بغیر ہی سوشل،ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر کے ذریعے ہزاروں فائلیں فروخت کر ڈالی روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کے ایف آئی اے رابطہ کرنے پر متعلقہ افسران نے بتایا کہ شہری راجا شبیر سمیت تمام متاثرین اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر فوری انکوائری کا اغاز کر دیا جائے گا سائبر کرائم ونگ غیر قانونی منصوبے کی ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر پر سائبر قوانین کے ذریعے تحقیقات کرے گا شاہد قریشی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ منصوبے سے مکمل طور پر علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں تاہم اس متعلق شاہد قریشی کا موقف سامنے نہیں ایا،ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے زمینوں کی تقسیم اور قابضین کے سینکڑوں کیسز زیر التواء ہونے کی تصدیق کی ہے راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق مختلف پولیس اسٹیشنز میں سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف بڑی تعداد میں درخواستوں پر کارروائی جاری ہے