راولپنڈی (ڈیجٹل پوسٹ) غیر قانونی میگا سٹی اسکینڈل کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لے لیا
Share
ہاوسنگ سوسائٹی کا فرانزک اڈٹ کیا جائے گا،اسٹنٹ کمشنر گوجر خان سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔لیاقت علی چھٹہ
غیر قانونی تشہیر /مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
این او سی حاصل کیئے بغیر ایل او پی منظوری میگا سٹی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا
نوسرباز گروہ نے گوجر خان میں چند سو کنال اراضی کے معاہدے کیئے ٹریڈنگ کے ذریعے ہزاروں فائلیں فروخت کرکہ 8 ارب بیرون ملک منتقل کر دئیے
اسلام آباد کے شہری راجا شبیر نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میگا سٹی انتظامیہ کے خلاف وزیر اعظم اور آرمی چیف سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا
میگا سٹی انتظامیہ نے گزشتہ روز درخواست گزار کو جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج ہی دھمکیاں دیں تھی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میگا سٹی گوجر خان کے خلاف نوٹس لے لیا روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹاسک فورس اور اسٹنٹ کمشنر گوجر خان سمیت متعلقہ اداروں کو انکوائری کرکہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے کہا غیر قانونی تشہیر /مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی این او سی حاصل کیئے بغیر ایل او پی منظوری تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کیجائے گی شہری راجا شبیر نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس سپریم کورٹ و لاہور ہائیکورٹ،آرمی چیف ڈی جی نیب اور ڈی جی ایف آئی اے ،وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں بڑی تعداد میں شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے اور غیر قانونی راستوں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے سے متعلق شکایت کی تھی شاہد قریشی،راجا زاہد میر،شیخ طیب،چوہدری قیصر اور مبشر حیات پر مشتمل نوسرباز گروہ نے گوجر خان میں چند سو کنال اراضی کے معاہدے کیئے اور ٹریڈنگ کے ذریعے ہزاروں فائلیں فروخت کرکہ رقم بیرون ملک منتقل کر دی یاد رہے میگا سٹی انتظامیہ نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے گزشتہ روز درخواست گزار شہری راجا شبیر کو خاندان سمیت جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج ہی دھمکیاں دیں تھی