LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) معروف کالم نگار، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری نے طارق محمود چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کو ہتک عزت کا دس کروڑ ہرجانہ کا لیگل نوٹس بھیج دیا

Share

معروف کالم نگار، کمپیئر، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری نے طارق محمود چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل( الحمراء) کو اپنے لیگل ایڈوائزر جاوید اقبال چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے 10،کروڑ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے – لیگل نوٹس میں پیر سید سہیل بخاری نے طارق محمود کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے 14،روز تک کا وقت دیا ہے – پیر سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ وہ اپنی عزت ، شہرت اور 42،سال کی آرٹ وکلچر کے فروغ اور دیگر شعبوں کی شخصیات کی پذیرائی کیلئے بے لوث خدمات سر انجام دینے کی خاطر ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا اور طارق محمود چوہدری اور الحمراء کے کرپٹ ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا –
اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے مشورے سے جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق  بیان کریں گے  –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »