LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) عمران خان کا جیل میں ٹرائل،پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارتِ قانون کو مستقبل میں ایسا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے،درخواست زیرالتواء ہونے کے دوران وزارت قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔

ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا وزارت قانون ایسا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے،ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کا پابند ہو گا،استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »