LOADING

Type to search

BREAKING NEWS LAHORE National

لاہور(ڈیجیٹل پوسٹ) جاتی امرا میں آپریشن۔۔اہم ن لیگی رہنمابجلی چور نکلے

Share

لیسکو کاجاتی امرا سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن،ملک عابد حسین بارا امیدوار برائے ایم پی اے ن لیگ کے 2کنال پر محیط گھر اور کمرشل مارکیٹ پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او جاتی امرا محمد اعظم نے اسٹاف کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا، دوران آپریشن ملک عابد حسین بارا امیدوار برائے ایم پی اے ن لیگ کے 2کنال پر محیط گھر اور کمرشل مارکیٹ پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ایف آئی آر رجسٹرڈ کروا کر375,170(تین لاکھ پچھتر ہزار ایک سو ستر) روپے کا جرمانہ کیاگیا۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرکا کہنا ہے کہ بجلی چور کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »