LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ گرفتار, منشیات اور اسلحہ برآمد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ گرفتار, منشیات اور اسلحہ برآمد ,۔پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان سے 1,832 گرام آئس،15 بوتلیں شراب ،مختلف بور کے 23 پستول اور 01 رائفل معہ ایمونیشن 01 خنجر برآمد کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔دیگر کاروائیوں کے دوران 372 افراد، 164 گھروں، 50 دکانیں، 10 ہوٹل ،226 موٹر سائیکلوں اور 55 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد، 24 موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں کو مختلف تھانوں می منتقل کیا۔ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد، 24 موٹرسائیکلوں اور 02 گاڑیوں کو متعلقہ تھانے منتقل کیا ۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 02 پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »