اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز کی تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو خصوصی بریفنگ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز کی تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو خصوصی بریفنگ, تھانوں کی حدود میں موثر گشت اور فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے ہدایت کی کہ بیٹ افسران اپنی حدود میں گشت کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ گشت کے دوران مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور غیر معمولی سرگرمیوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی اطلاع پر فوری اور مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پولیس کی مسلسل اور موثر موجودگی جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے بیٹ افسران اپنے علاقوں کے اہم اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دیں اور شہریوں کے ساتھ موثر رابطہ برقرار رکھیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام بیٹ افسران کی سرکاری گاڑیوں کو ہر وقت فعال اور قابلِ استعمال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کی فٹنس، ضروری آلات اور کمیونیکیشن سسٹم کی باقاعدہ جانچ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، تاکہ گشت اور ہنگامی صورتحال میں بروقت پولیس رسپانس ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بیٹ افسران اپنے علاقوں میں جرائم کے رجحانات کا جائزہ لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و مطلوب ملزمان اور مشکوک سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ افسران تھانہ پولیس کا اہم فیلڈ بازو ہیں، جن کی بنیادی ذمہ داری اپنے علاقوں میں پولیس کی موثر موجودگی، شہریوں کو فوری مدد کی فراہمی اور جرائم کی بروقت روک تھام ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی



