اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) زیارت میں پولیس چوکی مانگی پر حملہ کیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) زیارت میں پولیس چوکی مانگی پر حملہ کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں 9 اہلکار شہید ‘ 5 پولیس اہلکاروں کو حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا’ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نےکلیئرنس آپریشن مکمل کیا’ شاہد رند کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں’ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکاربحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے’ شاہد رند کا کہنا ہے بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیےکوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی

