LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت اقتدار کو بلدیات کی سطح پر منتقل کرنے کی حامی ہے,چیئرمین ,خاقان وحید خواجہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی قوت , پارٹی حقیقی معنوں میں اقتدار کو بلدیات کی سطح پر منتقل کرنے کی حامی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل کا حل ہی بلدیاتی انتخابات ہیں۔پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول فاؤنڈیشن اور راول جنرل ہاسپٹل کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا امیدواروں نے بھاری بھاری فیسیں جمع کرائیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کیں لیکن عین وقت پر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے مکر گئی جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کراے اور پنجاب میں بھی یہ عوام کا بنیادی حق ہے جو ان سے نہ چھینا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس مرتبہ بھی اپنے بلدیاتی انتخابات کرانے کے اعلان اور وعدے سے پیچھے ہٹی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے فیصلے کے ساتھ ہوں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »