اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشگرد جہنم وا صل کر کے اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشگرد جہنم وا صل کر کے اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا’ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا’ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعددٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گے

