اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سرہاری شہر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سرہاری میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سرہاری شہر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سرہاری میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ ہمیشہ کی طرح اور ماضی میں یہی رہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کو انے سے پہلے ہی اطلاع دے دی جاتی ہے کہ اپ اپنی کلینکیں چھوڑ کر فرار ہو جائیں اس وقت سرہاری شہر میں دو سے تین ہی کلینک ایسی ہیں جہاں پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بیٹھتے ہیں باقی 99 پرسنٹ کلینک کمپورٹر یا عطائی ڈاکٹر چلا رہے ہیں ۔مگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں جب ان کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ سرہاری سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور بھاری کم رقم لے کر واپس چلے جاتے ہیں اسی طرح وہ ایک یا دو کلینک کو ضرور سیل کرتے ہیں اور وہ بھی کلینک ان کے جانے کے فوری بعد کھل جاتی ہے ۔ کیا ایسا ہوتا ہے کہ کلینک سیل ہو اور ایک گھنٹے کے بعد ہی وہ کلینک کھل جائے اس کی کہیں پہ کوئی مثال نہیں ملتی مگر سرہاری میں ایسا ضرور ہوتا ہے ۔ یہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کہ کیئر کمیشن والے صرف کمیشن لینے کے لیے اتے ہیں ۔ سرہاری میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے غریب عوام کو بے حد پریشان کیا جا رہا ہے ایک ایک انجیکشن کے دو دو سو روپے وصول کر لیے جاتے ہیں دو ٹیبلٹ کے 400 روپے وصول کر لیے جاتے ہیں ان عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے سرہاری میں مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ کمی ہونے کا نام نہیں۔ میڈیا پہ ان کی خبریں چلتی ہیں تو یہ ڈسٹرکٹ والے وزٹ کرتے ہیں اور اپنا پیٹ بھر کے چلے جاتے ہیں

