LOADING

Type to search

National

آیبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) دی گرو اسکول سسٹم کے سی ای او ندیم غفار کو فخرِ ہزارہ سمٹ 2026 میں حکومتی اعزاز سے نواز دیا گیا

Share

آیبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) دی گرو اسکول سسٹم کے سی ای او ندیم غفار کو فخرِ ہزارہ سمٹ 2026 میں حکومتی اعزاز سے نواز دیا گیا

دی گرو اسکول سسٹم کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ اس وقت سامنے آیا جب جناب ندیم غفار، سی ای او دی گرو اسکول سسٹم، کو فخرِ ہزارہ سمٹ 2026 میں حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی اعزاز اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز انہیں رمضان انٹرنیشنل اسلامک آرٹ (ماڈرن خطاطی) مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے اعتراف میں دیا گیا، جس میں دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک کے فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ جناب ندیم غفار نے اپنی غیر معمولی فنی صلاحیتوں، تخلیقی وژن اور اسلامی فنِ خطاطی میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان، خیبر پختونخوا اور خصوصاً ہزارہ ڈویژن کا نام روشن کیا۔

 

فخرِ ہزارہ سمٹ 2026 میں ان کی نمایاں خدمات، غیر معمولی فنی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر حاصل کردہ اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں حکومتِ خیبر پختونخوا نے انہیں خصوصی اعزاز اور شیلڈ سے نوازا اور ان کی صلاحیتوں کی باضابطہ پذیرائی کی، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ دی گرو اسکول سسٹم، تعلیمی حلقوں اور پورے خطۂ ہزارہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر دی گرو اسکول سسٹم کے پرنسپل جناب مدثر غفار، انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے جناب ندیم غفار کو اس شاندار بین الاقوامی کامیابی اور حکومتی اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور صلاحیت کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ادارے کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ جناب ندیم غفار مستقبل میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں، تخلیقی خدمات اور تعلیمی میدان میں کاوشوں کے ذریعے ملک، قوم اور دی گرو اسکول سسٹم کا نام مزید روشن کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »