اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بحریہ ٹاؤن کے فیز ایٹ میں رہائش پزیر میاں بیوی کا 13 سالہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بحریہ ٹاؤن کے فیز ایٹ میں رہائش پزیر میاں بیوی کا 13 سالہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ، جسم پر دانتوں سے کاٹنے کے نشان، برقی آلات سے جلاتے رہے، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ روات پولیس کو ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد عدیل ریاض نے مدعی مقدمہ کے طور پر بتایا کہ وہ بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں رات کی ڈیوٹی پرمعمور تھا جب اس نے ایک نوجوان لڑکی کو چیخیں سنیں جو تیزی سے ایک گھر سے نکل کر اندھا دھند سڑک کی جانب بھاگ رہی تھی۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اسکے والدین نے چار ماہ قبل ایک کمپنی کے ذریعے اسے گھریلو ملازمہ کے طور پر 20 ہزار ماہانہ پر ملازمت دلوائی۔ جہان اسے گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک مرتبہ بھی والدین کو فون کرنے یا ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ خاتون کے مطابق اسے اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا دونوں میاں بیوی ملکر اسے مارتے پیٹتے تھے اور برقی آلات کا استعمال سے جلا جاتا تھا اور اسے دانتوں سے کاٹا جاتا تھا،خاتون کے مطابق”اسکے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات اور دانتوں سے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں۔”خاتون کے مطابق اسے کمرے میں بند کر دیا جاتا تھا، موقع ملنے پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کو والدہ سے رابطہ کے بعد پولیس حراست میں طبی معائنہ کے ہسپتال منتقل کردیا سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے پولیس نے تشدد میں ملوث ملزمان سمیت گھریلو ملازمہ کے والدین کو بھی گرفتار کر لیا ہے

