LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار، 53 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے دو ٹریکٹر معہ باکٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب اشتہاری کو گرفتارکرلیا،زیر حراست اشتہاری سے 53 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے دو ٹریکٹر معہ باکٹ برآمد ہوئے، زیر حراست اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ نومبر 2024 میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی، نصیر آباد پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »