LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز شہر کے وسط میں قائم ایک اہم سرکاری ادارہ ہے جو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت کام کر رہا ہے اور عوام کو دل کے امراض کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ادارے کی نگرانی مرتضیٰ وہاب کے سپرد ہے جبکہ انتظامی ڈھانچے میں میٹروپولیٹن کمشنر بطور وائس چیئرمین اور پروفیسر رفعت سلطانہ بطور سیکرٹری و ایگزیکٹو ڈائریکٹر شامل ہیں ذرائع کے مطابق جب موجودہ انتظامیہ نے ادارے کی باگ ڈور سنبھالی تو آپریشن تھیٹرز اور کیتھ لیبز سمیت کئی شعبے غیر فعال تھے۔ مشینری کی خرابی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث خدمات محدود ہو چکی تھیں۔ بعد ازاں انتظامیہ نے اصلاحات متعارف کروائیں، جن میں بائیو میٹرک حاضری نظام، گھوسٹ ملازمین کے خاتمے اور سروس ڈھانچے کی بہتری شامل ہے ان اقدامات کے نتیجے میں ادارے میں پیتھالوجی لیب، سی ایم ایس آئی سی یو، بلو کوڈ یونٹ اور ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم کیے گئے، جہاں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لائبریری بھی قائم کی گئی جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ ادارے کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور سندھ میڈیکل فیکلٹی سے بھی منسلک کیا گیا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض ملازمین کی جانب سے ڈیوٹی میں غفلت اور سیاسی وابستگیوں کے باعث انتظامی نظم و ضبط متاثر ہو رہا ہے، جس پر توجہ دینا ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »