ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف کی جانب سے پر تکلف ٹی پارٹی کا اھتمام کیا گیا
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف کی جانب سے پر تکلف ٹی پارٹی کا اھتمام کیا گیا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سید شبیر حسین شاہ ایم ایس ڈی ایچ کیو منور خان افریدی ،ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر تنویر خان ڈی ایس پی سٹی سعید یدون اور دیگر اعلی پولیس افسران شامل تھے پروگرام میں پٹرن انچیف الیکٹرانک میڈیا نیاز حیدر مغل جنرل سیکٹری پریس کلب ملک محمد اقبال وائس چیرمین مجلس عاملہ قاضی نواز صدر یونین اف جرنلسٹ وقار علی جنرل سیکٹری عمران سالار چیرمین پانڈک حاجی غلام جان تنولی کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا کے عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ہری پور کو امن و امان کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے اور میں میڈیا نمائندگان خاص کر الیکٹرانک میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ امن و امان کے لیے پولیس کے ساتھ مضبوط کوارڈینیشن قائم کر تے ہوئے راہنمائی کی جب تک میں اس ضلع میں موجود ہوں پوری کوشش کروں گا کہ نہ صرف جرائم کا خاتمہ کروں بلکہ امن و امان کی فضا کو پہلے سے بہتر کروں میں اور میری تمام ٹیم تمام پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص نیت کے ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ تن موجود ہیں میرے نزدیک امن و امان کو قائم رکھنا پہلی ترجیح ہے اس ضمن میں نہ کسی بااثر شخصیت کو خاطر میں لاؤں گا اور نہ ہی میں کسی پولیس افسر کی کوتاہی کو برداشت کروں گا دوران گفتگو ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے غیر روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے امن و امان کے حوالے سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف نے سانحہ حطار میں ریسکیو آپریشن کی فرنٹ لائن پر نگرانی اور کم سن بچوں سمیت خواتین کو بحفاظت نکالنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں ڈی پی او ہری پور کو صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف اور الیکٹرانک میڈیا کے ممبران کی جانب سے ہاتھ سے بنائی گئی تصویر کا فن پارہ پیش کیا گیا،













