LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ)،بگڑہ عمیرخان قتل کیس میں نامزدملزم علی زمان کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس ملک شہزاداحمدخان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خارج کردی

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) مدعی کی جانب سے ممبرصوبائی بارکونسل خیبرپختونخوامعروف قانون دان سیدشاہدشاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ،
5جولائی 2025کوعمیرخان ولدزاہداخترسکنہ بگڑہ کو2موٹرسائیکل سواروں نے سٹاپ پرفائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجس کامقدمہ مقتول کی والدہ مسماۃ (ا)بیوہ زاہداخترکی مدعیت میں تھانہ سرائے صالح میں درج کیاگیابعدازاں مدعیہ نے اپنے 164کے بیان میں ملزمان علی زمان ولدمحمدزمان اورعدیل احمدولدسلیم ساکنان جمعہ آبادہری پورکونامزدکیاتھاجنھیں پولیس تھانہ سرائے صالح نے گرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاتھا ملزمان کی درخواستیں ضمانتیں سیشن اورہائی کورٹ سے خارج ہوئی تھی
ملزم علی زمان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس ملک شہزاداحمدخان اوررجسٹس عقیل عباسی کی معززعدالت میںدرخواست ضمانت دائرکی
جسٹس ملک شہزاد احمدخان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ملزم علی زمان کی درخواست ضمانت دونوں اطرف سے دلائل سننے کے بعدخارج کردی
مدعیہ کی جانب سے معروف قانون دان ممبرصوبائی بارکونسل کے پی کے سیدشاہدشاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »