LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا رات گئے تھانہ سٹی ،تھانہ سرائے صالح ،شاہ مقصود انٹرچینج چیک پوسٹ ،تھانہ حطار کا اچانک دورہ،تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے رائیڈرز اور مختلف گشتیں چیک کیں

Share

 ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا رات گئے تھانہ سٹی ،تھانہ سرائے صالح ،شاہ مقصود انٹرچینج چیک پوسٹ ،تھانہ حطار کا اچانک دورہ،تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے رائیڈرز اور مختلف گشتیں چیک کیں۔*

*ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔*

 *ڈی پی او ہری پور نے تھانہ جات کے ریکارڈ، روزنامچہ اور دیگر سرکاری امور کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو مکمل، شفاف اور بروقت اپڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔*

*تھانہ سٹی میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔*

 ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور شبیر حسین شاہ ، ڈی ایس پی سٹی سعید یدون، ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ اور ان انچارج انوسٹی گیشن پھل بیدار خان بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، زیر تفتیش مقدمات، عوامی شکایات کے فوری ازالہ اور تھانہ جات میں بہترین سروس ڈیلیوری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انچارج چوکی شاہ مقصود اور انچارج چیک پوسٹ کو ہدایات دیں کہ ضلع میں آنے والی گاڑیوں اور اشخاص کی بذریعہ پولیس ای ایپ چیکنگ عمل میں لائیں۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈی پی او ہری پور نے بعد ازاں تھانہ حطار کا بھی دورہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ حطار کو ہدایات دیں کہ حطار انڈسٹریل زون میں جاری فارنرز پراجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور صنعت کاروں کو پرامن ماحول فراہم کریں اور ان کے ساتھ روابط کو مستحکم بنائیں۔

ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران کو ہدایت کیں عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔گشتوں ،سنیپ چیکنگ کے عمل کو بہتر بنائیں۔مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں۔تمام پولیس افسران ،گشت اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان الرٹ اور چوکس ہو کر ڈیوٹی کریں ۔پولیس فورس احسن طریقے سے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »