اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی اہم کاروائی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی اہم کاروائی۔ عرصہ دراز سے سہالہ میں چلنے والی غیرقانونی آئل ایجنسیاں بند مالکان کی دوڑیں لگوا دیں ۔ گزشتہ روز بھی شہابی کی پارکنگ سے ایک فرد کو گرفتار کرتے ہوئے آئل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں عرصہ سے چلنے والی غیرقانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں جہاں آئل ٹینکرز سے کھلے عام لاکھوں روپے کا پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا تھا ایس ایچ او عون عباس نے تعینات ہوتے ھی مذکورہ افراد کو وارننگ جاری کی اسی وارننگ کے بعد ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ خود گشت کرتے ہوئے مذکورہ ایجنسیاں بند کروانے میں کردار ادا کرنے لگے گزشتہ روز بھی شہابی کی ایجنسی کے ٹینکر پارکنگ ایریا میں پولیس ٹیم نے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ایس ایچ او سہالہ کے سخت احکامات جاری ہونے کے بعد علاقے میں سے کچھ سفارشیوں نے بھی تھانے کا رخ کیا مگر ایس ایچ او سہالہ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آئل چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائی هو گی جس وجہ سے مذکورہ ایجنسی مالکان نے غیرقانونی دھندہ بند کرنے پر مجبور هو گئے غیرقانونی دھندہ بند کروانے پر اہل علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او عون عباس کی کارکردگی کو سراها جانے لگا ۔

