LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے محکمہ پولیس میں اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر مصطفٰی خان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے محکمہ پولیس میں اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر مصطفٰی خان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آفس سٹاف نے شرکت کی ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میری فیملی ہے اور آپ سب میرے لیے قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کیا۔اس موقع پر ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر مصطفٰی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں گزارا گیا وقت میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے، میں نے ہمیشہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے ڈی پی او ہری پور اور تمام افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس باوقار انداز میں رخصت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔میں دعاگو ہوں کہ محکمہ پولیس اسی طرح عوام کی خدمت کرتا رہے اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

ڈی پی او ہری پور کا مزید کہنا تھا کہآپ کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، اور محکمہ پولیس اپنے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آپ ہمیشہ اس فورس کا حصہ رہیں گے اور آپ کا تجربہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ہری پور نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر مصطفٰی خان کو اعزازی شیلڈ اور ستائش نامہ بھی پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دیگر افسران نے بھی تحائف دیے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »