مردان (ڈیجیٹل پوسٹ) صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی زیر صدارت گرلز کیڈٹ کالج مردان کے 10ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
Share
مردان (ڈیجیٹل پوسٹ) صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی زیر صدارت گرلز کیڈٹ کالج مردان کے 10ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس۔
اجلاس میں بریگیڈیئر یامان ( کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ سنٹر ) کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت ، سپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زینب خاتون، چیف پلاننگ آفیسر، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں پرنسپل مسز طاہرہ مزمل نے کالج کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کیڈٹس کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں، حالیہ کامیابیوں اور درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


،

