ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد فصیح اسحاق عباسی نے تحصیل ہری پور میں توانائی بچت مہم کے حوالے سے جی ٹی روڈ، سوات چوک، پنیاں اور اعوان کالونی میں بازاروں / دوکانوں کی انسپکشن کی۔
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد فصیح اسحاق عباسی نے تحصیل ہری پور میں توانائی بچت مہم کے حوالے سے جی ٹی روڈ، سوات چوک، پنیاں اور اعوان کالونی میں بازاروں / دوکانوں کی انسپکشن کی۔
انسپکشن کے موقع پر بازاروں اور دیگر کاروباری مراکز کا جائزہ لیا گیا تاکہ بجلی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کی جا سکے۔ اس دوران زیادہ تر بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو تسلی بخش پایا گیا۔ جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 4 دوکانوں کو سیل کیا گیا۔
دکانداروں اور عوام الناس کو ہدایت کی کہ توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور توانائی کے مؤثر استعمال کو حکومت کے احکامات کی روشنی میں یقینی بنائیں،