LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کے وفد کی کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ملاقات

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کے وفد کی کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ملاقات، توانائی بچت مہم کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن سے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا

صوبائی حکومت کی جانب جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کروا رہے ہیں کمشنر ہزارہ،

 تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد، سارک ممبر و سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، سویٹس اینڈ بیکرز کے حاجی امجد علی، حاجی عبد الوحید، جاوید اقبال کاکڑ نے ملاقات کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران رات 8 بجے دکانیں بند ہونے سے بیکرز، گروسری اسٹورز، ڈیری شاپس، ٹائرز شاپس، انڈور گیمز کلبز کو مشکلات درپیش ہیں ان کے اوقات کو رات 10 بجے تک بڑھایا جائے جس پر کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروا رہے ہیں بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات حکومت تک پہنچائیں گے بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں اہم رول ہے کاروباری سرگرمیوں چلنے سے بےروزگاری میں کمی اور ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو گی کاروباری طبقہ کو ہرگز نظر انداز کیا جا سکتا ان کی مشکلات و مسائل کا حل اولین ترجیح ہے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے کمشنر ہزارہ کو ہری پور چیمبر دورہ کی دعوت دی کمشنر ہزارہ نے جلد ہری پور چیمبر کا دورہ کرکے تاجروں سے ملاقات کریں گے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »