LOADING

Type to search

National

ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چندہ خان نامی ایک خاتون نے پولیس چوکی ہرنو کے ایک اہلکار پر نامناسب رویے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Share

ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چندہ خان نامی ایک خاتون نے پولیس چوکی ہرنو کے ایک اہلکار پر نامناسب رویے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

خاتون کے مطابق وہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے نتھیاگلی جا رہی تھیں کہ راستے میں پولیس چوکی ہرنو پر چیکنگ کے دوران ایک اہلکار ان کی گاڑی میں بیٹھ گیا اور مبینہ طور پر ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات اور موبائل نمبر طلب کرنے لگا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تمام صورتحال کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی ہے۔ مزید الزام عائد کیا گیا کہ اہلکار کو شک ہونے پر اس نے زبردستی ان کے موبائل فونز لے کر چیک کیے۔

چندہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ واقعے کے تمام شواہد ان کے پاس موجود ہیں اور متعلقہ حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »