LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین الحسن کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں ۔

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین الحسن کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں ۔ سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ سمیت شراب سپلائر گرفتار، گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 4 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد جبکہ شراب سپلائر سے 39 بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ایس پی کینٹ سرکل چوهدری خالد کی زیرنگرانی ایس ایچ او کینٹ کی سربراھی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 4 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو زیر حراست شخص سے 39 بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »