ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) گلباس کی ضمانت منظور ہو گئی ہری پور سیشن کورٹ نمبر 6 کے معزز جج شاہ فیصل نے شیراز قتل کیس کے نامزد ملزم گلباس کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) گلباس کی ضمانت منظور ہو گئی ہری پور سیشن کورٹ نمبر 6 کے معزز جج شاہ فیصل نے شیراز قتل کیس کے نامزد ملزم گلباس کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور کی حدود نعیم خان کالونی میں 9 اگست 2021 کو شیراز ولد ریاض کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس کیس میں گلباس ولد محبوب حسین نامزد اور دو نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا تھا ۔
اس کیس میں مدعیہ کی جانب سے پہلے قاری مختیار احمد اعوان ‛ پھر بابر خان ولد حاحی محمد صادق اور بعد ازاں رابعہ شاہین کو بھی شامل و گرفتار کرایا گیا تھا ۔جس میں تینوں ملزمان جیل بھی گئے اور بعد ازاں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے ۔
قتل کے وقت قطر میں موجود نامزد ملزم گلباس ولد محبوب حسین اب سات برس بعد قطر سے واپس پاکستان آیا تو ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ۔ جس کے بعد ضمانت کنفرم نہ ہونے کی صورت میں گلباس کو جیل بھیج دیا گیا تھا ۔
گلباس کے وکیل شیرین خان نے ضمانت کی درخواست لگائی جس پر پولیس نے دوسرے کورٹ میں پھر ریمانڈ کی درخواست دے دی تاہم جج نے دوبارہ ریمانڈ کی درخواست پر پولیس کی سرزنش کی اور اسے خارج کر دیا ۔ جس کے بعد شیریں خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر پیر کو دونوں وکلاء کی بحث ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا ۔
منگل کو کیس کی سماعت ہوئی اور سیشن کورٹ نمبر 6 کے معزز فاضل جج شاہ فیصل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم گلباس کو 2 دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض ضمانت منظور کر لی اور اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ،

