اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضو ی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے، اس سلسلے میں تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے 02 ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھینے گئے مو با ئل فونز، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15پر فوری اطلا ع دیں۔

