LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ
کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق باپ شدید زخمی ہوگیا ملزم کفیل شاہ فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ شرقی میں معمولی تلخ کلامی کی بنا پر کفیل شاہ نے فائرنگ باپ بیٹے کو زخمی کردیا زخمیوں میں چوہدری ایاز ولد عبد الرحمن بادا کباب والا موچی بازار اور اسکا 20 سالہ بیٹا چوہدری عظمت شامل ہیں زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں سے ایک بیٹے عظمت کو تشویشناک حالت میں ایبٹ اباد ریفر کر دیا گیا جہاں دوران علاج چوہدری عظمت جاں بحق ہو گیا پولیس نے ملزم کفیل ساکنہ محلہ رمضانی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب دوسری طرف نوجوان کی ہلاکت پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے چوہدری عظمت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جنازہ میں شریک تمام لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »