ہری پور ایس پی ابرار خان جدون ابرار خان ولد خان افسر خان کا تعلق جدون قبیلے کے ڈس خیل (ٹسر خیل) خاندان سے ہے اور وہ حویلیاں گاؤں، ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی ہیں
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی ابرار خان جدون
ابرار خان ولد خان افسر خان کا تعلق جدون قبیلے کے ڈس خیل (ٹسر خیل) خاندان سے ہے اور وہ حویلیاں گاؤں، ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چارسدہ اور ہریپور TIP سے حاصل کی اور میٹرک کا امتحان حویلیاں کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 سے پاس کیا۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں سے مکمل کیا۔
ابرار خان نے سال 1992 میں پولیس فورس جوائن کی اور ہری پور کے مختلف تھانہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ سال 2004 میں وہ PASI کے عہدے پر فائز ہوئے اور ضلع ہری پور کے تھانہ جات ہری پور سٹی، ICTS، TIP، پنیان اور شاہ مقصود میں ذمہ داریاں ادا کیں۔ سال 2008 میں بطور SHO مختلف تھانوں میں خدمات انجام دیں۔ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے پشاور، سوات اور ہری پور میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں۔
سال 2016 میں انہیں DSP کے عہدے پر ترقی دی گئی، جہاں انہوں نے داسو ہائیڈرو پاور، اوگی مانسہرہ، خانپور، صدر سرکل ہری پور اور جدبا تورغر میں خدمات انجام دیں۔ سال 2023 میں وہ بطور SP انویسٹی گیشن ضلع کولئی پالس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اللہ کریم انکو ملک و قوم کی خدمت کرنے میں استقامت عطا فرمائے ۔۔۔

