LOADING

Type to search

National

ملتان (ڈیجیٹل پوسٹ) سیکرٹری حکومت پنجاب /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز، حضرت بہاء الدین زکریاؒ، حضرت شاہ رکن عالمؒ اور حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزاروں پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔

Share

ملتان (ڈیجیٹل پوسٹ) سیکرٹری حکومت پنجاب /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز، حضرت بہاء الدین زکریاؒ، حضرت شاہ رکن عالمؒ اور حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزاروں پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔
سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگوں کی لازوال تعلیمات، روحانی روشنی، ہمدردی اور عالمی ہم آہنگی کا راستہ روشن کرتی ہیں بزرگان دین کی تعلیمات انسانیت کے لیے امن اور اتحاد کا پیغام دیتی ہیں۔ حضرت بہاءالدین زکریاؒ کے مزار پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ اور شکایات کے رجسٹر کا جائزہ لیا زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری نے نئے زونل ایڈمنسٹریٹر (ZA) آفس اور لنگر خانہ کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا زونل ایڈمنسٹریٹر آفس اور لنگر خانہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے زیرِ اہتمام تعمیر کیا جا رہا ہے سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے دو ماہ کے اندر پی سی-1 میں متعین معیار اور مقدار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی سیکرٹری اوقاف نے خاص طور پر حضرت شاہ رکن عالمؒ اور حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزاروں پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا
اور تمام جاری کام کو منظور شدہ پی سی-1 کے مطابق چھ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار و مقدار کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کی جائے وضو خانوں اور غسل خانوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے وضو خانوں اور غسل خانوں کی دو ماہ کے اندر تعمیر مکمل ک جائے تاکہ زائرین کو سہولت فراہم ہو۔
سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ
زائرین کو جدید، صاف ستھری اور باعزت سہولیات فراہم کرنا اوقاف پنجاب کی اولین ترجیح ہے حکومت پنجاب صوفی مزاروں کی روحانی و ثقافتی وراثت کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے امن، رواداری اور اتحاد کی دیرپا علامت کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ اس موقع پر اوقاف پنجاب کے سینئر افسران اور پروجیکٹ حکام نے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »