LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چینچیاں انٹرچینج موٹروے المناک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب ایک بڑا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہائی ایس گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ افراد گلگت سیر و سیاحت کے لیے گئے ہوئے تھے اور واپس لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا۔

حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی ڈیڈ باڈی ریسکیو ٹیم نے گاڑی سے نکالی۔

ٹراما سنٹر ہری پور میں تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف زخمیوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں۔

عوام سے زخمیوں کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »