LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مسلمان مرد شرعی طور پر اہلِ کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں’ وفاقی آئینی عدالت نے 18 سال سے کم عمر مسیحی لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی پر فیصلہ جاری کر دیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مسلمان مرد شرعی طور پر اہلِ کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں’ وفاقی آئینی عدالت نے 18 سال سے کم عمر مسیحی لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی پر فیصلہ جاری کر دیا’ آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلمان مرد شرعی طور پر اہلِ کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں، چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادی پر سزا ہو سکتی ہے تاہم نکاح ختم نہیں ہوسکتا’ م عمری کی شادی پر قانون میں صرف فوجداری سزا کا تذکرہ ہے، لڑکی نے نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا جس کا ڈیکلریشن بھی موجود ہے، حبسِ بے جا کی درخواست میں لڑکی کی عمر، دارالافتاء کی دستاویز کی درستگی کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا’ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی تشریح کے لیے حتمی فورم سپریم کورٹ نہیں بلکہ وفاقی آئینی عدالت ہی ہے، سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں آئینی عدالت کا حکم ماننے کی پابند ہیں البتہ آئینی عدالت سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں پر عمل درآمد کی پابند نہیں، سپریم کورٹ کے جو فیصلے آئین یا قانون سے متصادم ہوں آئینی عدالت وہ نظیریں ماننے کی پابند نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »