اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پشاور کینٹ میں سابقہ امن چوک کو باضابطہ طور پر “کیپٹن روح اللہ شہید چوک” کا نام دے کر اس کا افتتاح کر دیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پشاور کینٹ میں سابقہ امن چوک کو باضابطہ طور پر “کیپٹن روح اللہ شہید چوک” کا نام دے کر اس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں شہید کے والدِ محترم نے اپنے ہاتھوں سے یادگاری مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر، اسٹیشن ہیڈکوارٹر پشاور کینٹ بریگڈیئر غفار حیدر، کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران، معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اسٹیشن کمانڈر بریگڈیئر غفار حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹ ڈرائیو کا مقصد نہ صرف پشاور کینٹ کے شہری ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے بلکہ پاکستان کے پُرامن اور مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادگاریں نئی نسل کو حب الوطنی، قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہیں، اسی لیے اہم عوامی مقامات پر ایسے یادگاری منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں کور کمانڈر پشاور کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت کینٹ کے اہم چوکوں اور شاہراہوں کو جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے میں ایمان چوک، پشاور کلب چوک (محافظ چوک)، شہنواز چوک، SAQ چوک، آرٹلری چوک I، آرٹلری چوک II (یونٹی چوک)، ایکسائز چوک اور آر اے بازار گیٹ سمیت متعدد اہم مقامات شامل ہیں واضح رہے کہ کیپٹن روح اللہ شہید چوک کی تکمیل اس وسیع منصوبے کا ایک نمایاں سنگِ میل ہے، جبکہ دیگر مقامات پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہ تمام منصوبے مکمل ہو کر عوام کے لیے دیدہ زیب اور باعثِ کشش بن جائیں گے

