کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی منگھوپیر پولیس نے معصوم بچوں کو ٹکر مارنے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی منگھوپیر پولیس نے معصوم بچوں کو ٹکر مارنے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او منگھوپیرانس شیخ نے بتایا کہ ملزم نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹینکر سے بچوں کو ٹکر ماری تھی۔
حادثے میں 6 سالہ حسن ولد فیصل جاں بحق ہوگیا، جبکہ 17 سالہ شرجیل، 7 سالہ عبداللّٰہ اور 15 سالہ فاطمہ زخمی ہوئے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو قبضہ میں لے کر ملوث ملزم فیاض ولد محمد امین (ڈرائیور) کو گرفتار کرلیا حادثہ تھانہ منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ تا گلشنِ بہار روڈ پر پیش آیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

