LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے ٹرک/ٹرالے میں نصب خفیہ ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی: پولیس نے ٹرک/ٹرالے میں نصب خفیہ ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم ڈیزل ٹرک/ٹرالے میں نصب کیئے گئے خفیہ/اضافی ٹینک میں چھپا کر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے احکامات پر ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرکے ڈرائیور ملزم شبیر احمد ولد حمل خان کو گرفتار کیاپولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے ٹرک/ٹرالے کے خفیہ/اضافی ٹینک سے 4000 لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ڈیزل برآمد ہوا۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک/ٹرالے کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم اور برآمدہ ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »