کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مختلف وارڈوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر مریضوں اور تیمارداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مختلف وارڈوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر مریضوں اور تیمارداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے کئی شعبوں میں صفائی کا معیار تسلی بخش نہیں جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاطلاعات کے مطابق وارڈ نمبر 11، 12، 5، 6 اور 7 سمیت دیگر شعبوں میں صفائی کے انتظامات کمزور دکھائی دیتے ہیں۔ بعض مقامات پر مکھیوں، مچھروں، کاکروچ اور بلیوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی ہے جس پر مریضوں کے لواحقین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نجی صفائی عملہ تعینات ہونے کے باوجود متعدد وارڈوں میں باقاعدہ صفائی کا نظام نظر نہیں آتا۔ صفائی کے نگران عملے پر بھی یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ تر انتظامیہ کے آنے جانے والے راستوں تک صفائی محدود رکھتے ہیں جبکہ دیگر وارڈوں اور شعبوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں سرکاری، نجی اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے صفائی کارکنان موجود ہونے کے باوجود صبح کے اوقات میں امراض نسواں کے وارڈ، حادثاتی شعبے اور دیگر حصوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی جبکہ مرکزی گیٹ کے قریب بھی گندگی کے ڈھیر دیکھے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر بلیوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی جبکہ سینیٹری سپروائزر کی عدم موجودگی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ مریضوں اور تیمارداروں نے اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل سموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر وارڈوں کا دورہ کریں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ مریضوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

