LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کا چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری پراظہار تشکر

Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کے حوالے سے ایک پرْوقار ریلی(سی بی اے) آفس سے نکالی گئی*ریلی میں تمام یونٹ کے زمہ داران سی بی اے کے اراکین آفیسرز ایسوسی ایشن کے ذمہداران سب ڈویژن انچارجیز واراکین کمیٹی، کے ڈی اے اسکولز کی خواتین ٹیچرز اور کے ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی* ریلی کی قیادت کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری بھائی جوائنٹ عامر محمد – اور یونین کے صدر محمد عبدالمعروف بھائی نے کی * ریلی یونین آفس سے ہر فلور پر ہوتی ہوئی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے آفس پہنچی۔
اس موقع پر ایمپلائز یونین کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری بھائی، جوائنٹ  انچارج عامر محمد بھائی، محمد اکبر بھائی اور یونین کے صدر محمد عبدالمعروف بھائی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو گلدستے پیش کئے اور کے ڈی اے ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل پر پھولوں کی پتیاں نچھورکی۔ اس موقع پر ایمپلائز یونین کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری بھائی نے کہا کہ ہم چیئرمین ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی، وزیر بلدیات سندھ جناب سید ناصر حسین شاہ صاحب، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی صاحب اور سیکرٹری کے ڈی اے جناب ارشد خان صاحب کی محنت اور جدو جہد کی وجہ سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کا تاریخی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور ہوا۔
  ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی صاحب نے کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے ڈی اے ملازمین کے چارٹرآف ڈیمانڈ کو منظورکرانے میں بڑی جدوجہد کی، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔
اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر نے کہا کہ کے ڈی اے کے ملازمین کو26 سالوں سے کو چارٹرآف ڈیمانڈ نہیں ملا (سی بی اے) نے26 سال کے بعد پہلا تاریخی چارٹرآف ڈیمانڈ منظورکرایا۔
اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چارٹرآف ڈیمانڈ کے ڈی اے ملازمین کے لئے (سی بی اے) کی طر ف عیدالفطر کا تحفہ ہے۔ اس موقع صدر عبدالمعروف نائب صدر حسام الکبیر نائب صدر محمد شاھد جوائنٹ سیکٹریری عزیز خان یونٹ ممبر جاوید عالم محمد ارشاد ندیم کھوکھر آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر خرم عارف کے ڈی اے کلب کے صدر کمال صدیقی اور دیگر زمہ داران موجود تھے
میڈیا سیل:۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے))
لیبر ڈویژن، ایم کیو ایم (پاکستان)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »