ملیر (ڈیجیٹل پوسٹ) شاہ لطیف کے علاقے میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل، پولیس نے مرکزی ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا
Share
ملیر (ڈیجیٹل پوسٹ) شاہ لطیف کے علاقے میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل، پولیس نے مرکزی ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
شاہ لطیف تھانے کی حدود اسماعیل گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں۔
ایس ایچ او شاہ لطیف کے ہمراہ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی۔
ملزم نے چھریوں سے وار کرکے زاہد نامی شخص کو شدید زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ واقعہ آپس کے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والا شخص گرفتار ملزم کا سگا بھائی ہے۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

