اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری، سنگین جرائم میں ملوث پانچ مجرمان اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان سے منشیات، اسلحہ اور بھاری ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کی جارہی ہے۔تھانہ کھنہ، تھانہ کو رال، تھانہ ہمک، اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 381گرام چرس، 730گرام ہیروئن، ایک پستول اور ایمونیشن اور دو خنجر برآمد کر لئے، مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران 05 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی



