LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الغفار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کے کانسٹیبل عبد الغفار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی، ڈی آئی جی ٹریفک نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے کانسٹیبل عبد الغفار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک محمد ہارون جوئیہ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں سمیت سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،ڈی آئی جی ٹریفک نے مرحوم کی جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا،مرحوم اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن میں تعینات تھے، ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان محکمے کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »