اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس رابری ڈکیتی یونٹ ٹیموں کی بلا تفریق کاروائیوں کے دوران چار گینگ کے 10ممبران سمیت کل 11ملزمان گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس رابری ڈکیتی یونٹ ٹیموں کی بلا تفریق کاروائیوں کے دوران چار گینگ کے 10ممبران سمیت کل 11ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 03 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون ،ملکی و غیر ملکی کرنسی اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور انچارج آر ڈی یو سمیت دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ریسکیو- 15 پر اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس رابری ڈکیتی یونٹ نے سال 2025کی طر ح سال 2026میں بھی آئی جی اسلام آباد کے ویژن جرائم سے پاک اسلام آبادکے تحت منظم جرائم کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں تھا نہ کو ہسار کے حدودبلیو ایر یا میں بینک ڈکیتی کی واردات،تھا نہ لو ہی بھیر کے ایر یا میں سرقہ بالجبر میں ملوث منظم TCS گینگ کیس اور تھا نہ کر پا کے ایر یا میں بلائنڈ مرڈر کیس میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کیا،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سٹی زون کے تھانہ کوہسار کے علاقہ میں مو ر خہ16فروری 2026 کو نجی بینک میں ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آ یا، جس کا فوری مقدمہ نمبر 107 بحرم 392 ت پ درج رجسٹر ہو ا، اس مقدمہ میں ملوث ایک منظم بینک ڈکیت گینگ کو پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے قلیل وقت میں ٹریس کیا ، جبکہ پشاور اور کرک سے گینگ لیڈر سمیت چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، دورانِ تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ ملزم ضیا ءاللہ تھا جبکہ بینک کا سکیورٹی گا رڈ عبد الر حمن ملزمان کا سہو لت کا ر تھا ، پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ روپے نقدی، واردات میں استعمال ہونے والے 03 عدد پسٹل اورموٹر سائیکل برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت زریان خشک ، عبد المالک ، ضیااللہ اور عبد الرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے، اسی طرح اسلام آبادپولیس نے سواں زون، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دو جنوری کو سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث منظم TCS گینگ جس کیخلاف مقدمہ نمبر 108 مورخہ 03جنوری 2026بجرم 392/411 تعزیراتِ پاکستان درج تھا کو جدید ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرکیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاءبرآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت تقریبا 01کروڑ73لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان روڈ کے کنارے غیر قانونی طور پر سم فروخت کرنے والوں سے بوگس/بلیک سمز حاصل کرتے تھے اورانہی سمز کے ذریعے خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو پارسل وصولی کے بہانے کال کرتے،متاثرہ شخص کو گیٹ پر بلا کر موقع ملتے ہی گھر میں داخل ہو جاتے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیتے تھے،اس کے بعد متاثرہ خاندان کے موبائل فونز سے ڈیجیٹل بینکنگ ایپس کے ذریعے رقوم مختلف اکاونٹس میں منتقل کرتے، گھر سے طلائی زیورات، موبائل فونز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیائلوٹ لیتے اور واردات کے دوران ایک ملزم کوریئر کمپنی کی وردی پہن کر شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت منیب سہیل راجپوت ،محمد فہیم اورافتخار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، اسی طرح پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 72لاکھ روپے نقدی، 14 تولہ سونا ، تین آئی فون ، چار قیمتی گھڑیاں ، اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسی طرح پولیس ٹیموں نے گھریلو چوری کی وراداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم کباڑی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت سدھیر، عبدالرحمن اورعبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے،جبکہ تھانہ کرپاکے علاقے میں ہونے والے بلائنڈ مرڈر کیس کے مقدمہ نمبر46 بجرم 302ت پ میں ملوث ملزم عدنا ن شوکت ستی کو جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے68لا کھ روپے میں پھو پھی کا مکان فروخت کیا تھا، جس میں مقتول حمید خا ن نے پا نچ لا کھ روپے بیعانہ وصول کیا اور اس میں سے تین لا کھ روپے اپنے پا س رکھے جبکہ دو لا کھ روپے ملزم کے حوالے کئے، کچھ دنو ں بعد مقتول نے مکان کے ٹر انسفر کامطا لبہ کیا جوکہ ملزم ٹر انسفر نہیں کرسکا اور سودا منسوخ ہو گیا، ملزم نے مزیدبتا یا کہ اس نے مقتول حمید خا ن کو مزید پلا ٹ دکھا نے کے بہا نے ویر ان خا لی پلا ٹ پر لے جاکر اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے گا ڑ ی کے اندر ہی قتل کر دیا، تا کہ بیعانہ کی رقم حاصل کر سکے،آخر میں ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے

