LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جوانوں کیلئے مار رمضان میں افطار کا خصوصی اہتمام

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جوانوں کیلئے مار رمضان میں افطار کا خصوصی اہتمامپولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور جوش و خروش کے ساتھ کام جاری رکھیں،آئی جی اسلام آباد ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے لئے ماہ رمضان میں افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، جبکہ شہداءپولیس کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتما م کیا گیا ،آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہے،فرض کی انجام دہی پر فورس کے ہر جوان کا کردار قابل تحسین ہے ،انہوں نے تمام افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور نیک نیتی پر فخر ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو جاری رکھیں،پولیس افسران و جوانوں کیلئے افطار ڈنر کے اہتمام کا مقصدان کے حوصلوں کوبلند رکھنا ہے جو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نماز فجر میں مساجد کے باہر سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات کی۔ مساجد و امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا، انہوں نے الرٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی اور اپنا فرض بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »