LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ایک باوقار افطار پارٹی کا اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں کیا گیا

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ایک باوقار افطار پارٹی کا اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں کیا گیا۔ افطار ڈنر کی میزبانی سابق صدر نیشنل پریس کلب، سینئر صحافی اور بیورو چیف شکیل قرار نے کی، جس میں صحافتی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن وقار حیدر چوہان نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ وفد میں ملک عمران خان اعوان، خزینہ شاہ، حورین فاطمہ، فیروز جوعیہ سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور باہمی احترام، اخوت اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کی فضا دیکھنے میں آئی۔افطار پارٹی کے دوران ملک میں صحافت کو درپیش چیلنجز، میڈیا کے کردار، صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مقررین نے آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اور صحافتی برادری کے اتحاد و یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔میزبان شکیل قرار نے مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی تنظیموں کے درمیان مضبوط روابط اور تعاون سے نہ صرف صحافیوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی بلکہ معاشرے میں مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نےصحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایسے مواقع کو انتہائی اہم قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی اقدار کے تحفظ، آزادیٔ اظہار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ افطار پارٹی صحافتی برادری کے درمیان روابط کے فروغ اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »