اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔
آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے وفاقی دارلحکومت میں رمضان المبارک کے دوران منظم و موثر سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا ۔تمام افسران کو پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی حفاظت و سہولت کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ماہِ رمضان کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور ٹریفک مینجمنٹ کے جامع انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی آپریشنز شعیب مسعود، ایس ایس پیزاور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد کو رمضان المبارک کے سکیورٹی اقدامات اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریف کریں۔انہوں نے زور دیا کہ مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ نمازِ فجر، افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں خصوصی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ افسران خود موقع پر جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید مو¿ثر بنایا جائے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سیف سٹی کے سرویلنس کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری ردِعمل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں افطار سے قبل رش کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اضافی پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیاجائے۔ شہریوں کی رہنمائی، متبادل راستوں کی نشاندہی اور بروقت ٹریفک اپ ڈیٹس کے ذریعے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، وفاقی دارالحکومت میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کو بروقت، مو¿ثر اور باوقار خدمات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو محفوظ اور پ±رسکون ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے



