اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی نماز جنازہ نیو پولیس لائنز کوہاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی نماز جنازہ نیو پولیس لائنز کوہاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر کوہاٹ معتصم باللّٰہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی، پاک فوج کے افسران، عمائدین علاقہ اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔شہداء میں ڈی ایس پی لاچی اسد محمود، ریڈر ڈی ایس پی وہاب علی، سب انسپکٹر انار گل، ڈرائیور کانسٹیبل مدثر، کانسٹیبل سید عامر عباس اور ایک راہگیر شامل ہیں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا بعد ازاں شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

