LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد 35 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد 35 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا’ اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے’ جس میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے’ 7 فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے’ 2016 میں تیجس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد اس طیارے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے’ پہلا حادثہ مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب فائر پاور مظاہرے سے واپسی کے دوران پیش آیا تھا، جس میں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ دوسرا واقعہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے پیش آیا، جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا’ طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے 7 فروری کے واقعے کو حادثہ قرار دینے کے بجائے ایک معمولی تکنیکی خرابی بتایا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایس او پیز کے تحت معاملے کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مسئلے کے حل کے لیے کمپنی بھارتی فضائیہ کے ساتھ رابطے میں ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »