خانیوال (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی پنجاب کی سکھ لڑکی ہرتپریت کور کے ساتھ شادی کے بہانے دبئی سے 10 ہزار درہم چوری کرنے والا نوجوان عبدالجبار پاکستان بھاگ آیا۔
Share
خانیوال (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارتی پنجاب کی سکھ لڑکی ہرتپریت کور کے ساتھ شادی کے بہانے دبئی سے 10 ہزار درہم چوری کرنے والا نوجوان عبدالجبار پاکستان بھاگ آیا۔ مگر خانیوال پولیس نے صرف 72 گھنٹوں میں رقم بازیاب کر کے ۔ سکھ خاتون کے دوبئ اکاوئنٹ میں منتقل کردی ۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بھگوڑے عاشق کے خلاف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مدد مانگی تھی ۔ زرائع کے مطابق عبدالجبار نے دوبئ میں مقیم سکھ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیا ۔ اس دوران اس کا دوبئ میں ایکسیڈنٹ ھوا سکھ لڑکی نے اس کی تیمارداری کی اور مکمل علاج کروایا ۔ پنجاب میں سکھ دھرم کے مقدس مقامات کی وجہ سے لڑکی پنجابی نوجوان سے محبت کر بیٹھی لیکن نوجوان دھوکہ باز ثابت ھوا لڑکی کے دس ھزار درھم چوری کرکے پاکستان بھاگ آیا ۔ اور خانیوال۔ کے گاؤں 106 دس آر میں روپوش تھا،۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مدد مانگی ۔ خانیوال پولیس نے ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی قیادت میں خصوصی ٹیم کو کارروائی کے لیے ہدایت دی۔ ٹیم نے فیلڈ انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کر رقم بازیاب کی۔
ریکور شدہ رقم فوری طور پر ہرتپریت کور کے دبئی اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور خانیوال پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“یہ بروقت انصاف نہ صرف میرا نقصان واپس لایا بلکہ میرا دل بھی جیت گیا۔ یہ دل واقعی مریم نواز شریف کا ہوا ہے۔”
پولیس حکام نے واضح کیا کہ بین الاقوامی سطح پر دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، اور یہ واقعہ دنیا بھر کے لیے یہ پیغام ہے کہ چوری یا دھوکہ سرحدیں عبور کرے، انصاف اس سے بھی تیز پہنچتا ہے۔

