LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کھنہ اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام تھانے کی حدود میں ایک اور نا خوشگوار واقعہ پیش ایا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کھنہ اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام تھانے کی حدود میں ایک اور نا خوشگوار واقعہ پیش ایا منشیات فروش اتنے طاقتور اخر کیوں اہل علاقہ نے ایک بار پھر وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کر دی اس بار احتجاج بھی ریکارڈ کروایا زینب مسجد کے نمازیوں اور امام کو زردغوب کیا گیا یہ ایس ایچ او کی مکمل ناکامی ہے اگے اسلام اباد میں کتنا بڑا واقعہ پیش ایا

تھانہ کھنہ کی حدود میں منشیات فروشوں کا نمازیوں سے تصادم، اہلِ علاقہ سراپا احتجاج

تھانہ کھنہ کی حدود، ضیا مسجد کے علاقے میں منشیات فروشوں اور زینب مسجد کے نمازیوں کے درمیان جھگڑے اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد آنے والے نمازیوں نے جب منشیات فروشوں کو علاقے میں سرگرم دیکھا اور انہیں منع کیا تو تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کھلے عام اپنا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں اس ایس ایچ او کے سر پر اور انہیں روکنے یا شکایت کرنے والوں کو دھمکایا جاتا ہے۔منشیات فروشوں کی طرف سے بھی اور تھانے کی طرف سے بھی شہریوں کے مطابق وہ اجتماعی طور پر تھانہ کھنہ پہنچے اور ایس ایچ او کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم ان کی بات مؤثر انداز میں نہیں سنی گئی۔
مقامی افراد نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز، ڈی آئی جی اور آئی جی سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور رمضان المبارک کے پیشِ نظر زینب مسجد و ملحقہ علاقوں میں خصوصی پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ نمازیوں کو تحفظ مل سکے۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مقدس مہینے میں مساجد کے تقدس اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »