LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) سندھ ہائی کورٹ کا این آئی سی وی ڈی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں پر سخت نوٹس، سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

Share

کراچی  (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں اور پروموشنز کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سندھ کو شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا ہے عدالت کے روبرو پیش کیے گئے معاملے میں داور حسین، محمد فیصل اور راجیہ عروج سمیت دیگر افسران کے نام سامنے آئے۔ عدالت نے اوپن کورٹ میں حکم تحریر کراتے ہوئے ہدایت کی کہ تقرریوں اور ترقیوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے مفصل رپورٹ پندرہ دن کے اندر جمع کرائی جائے عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے بعد دوبارہ سماعت ہو گی اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی اور ممکنہ سزاؤں پر غور کیا جائے گاذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں آرڈر لکھوانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور متعلقہ حکام کو باضابطہ آگاہ کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضے فوری طور پر پورے ہوں۔ اب نگاہیں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری سندھ پر ہیں کہ وہ مقررہ مدت میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرتے ہیں یا نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »